(آج) جہلم کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو رہا ہے، زرتاج گل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما اور سابقہ وفاقی وزیر محکمہ موسمیات زرتاج گل نے کہا ہے کہ (آج) منگل کو جہلم کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو رہا ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا اس جلسے کی بہت اہمیت ہے، جہلم کا ہر گھر ہی کسی نہ کسی طرح سے ملک کے دفاع کی کہانی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ قوم پر شہیدوں کا قرض ہے، انہوں نے ایک غلام قوم بننے کے لئے اپنی جانیں نہیں دی تھیں۔