اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، تصویر بھی شیئر کر دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ زہرہ عامر کے ہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ زہرہ عامر نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے، اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ہم جلد ایک نہیں بلکہ دو بچوں کے والدین بننے جا رہے ہیں اور اس کی خوشی لفظوں میں بیان کرنا ناممکن ہے۔ اب اداکارہ نے انسٹاگرام پر یہ خوشی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دو جڑواں بیٹوں کی ماں بن گئی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے اپنی پوسٹ میں تصویر بھی شیئر کی گئی جس میں دونوں نومولود کو دیکھا جاسکتا ہے۔ زہرہ عامر کے بچوں کی پیدائش کولمبیا کے ہاورڈ کانٹی جنرل اسپتال میں ہوئی۔ واضح رہے کہ زہرہ عامر نے گزشتہ برس انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی اگست 2020 میں ہوئی تھی۔