اداکارہ منشا پاشا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کر اچی (کنٹری نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ منشا پاشا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔منشا پاشا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔وائرل ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں میوزک بھی سنا جاسکتا ہے جبکہ اداکارہ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ اور بھی پیاری لگ رہی ہیں۔اس سے قبل منشا پاشا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو مغربی لباس پہنے انجوائے کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں۔شئیر کی گئی تصاویر میں منشا کو مغربی طرز کے لباس میں دیکھا گیا تھا جبکہ ساتھ میں ان کے شوہر جبران ناصر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ اداکارہ منشا پاشا انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔