اقوام متحدہ کے دفتر کی جا نب سے ون چائنا پالیسی کی پاسداری کا اعادہ

و یا نا (کنٹری نیوز)امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے جواب میں، ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل اور منشیات اور جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر محترمہ گاڈے والی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ویانا میں اقوام متحدہ کا دفتر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرتا ہے اور ایک چین کے اصول پر عمل کرتا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
ویلی نے کہا کہ ویانا آفس، اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کے ایک حصے کے طور پر، متعلقہ امور پر اقوام متحدہ کے موقف سے مکمل اتفاق کرتا ہے اور حال ہی میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بیان کی مکمل حمایت کرتا ہے، یعنی: یو این سیکرٹریٹ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی پاسداری کرتی ہے، ون چائنا پالیسی کی پاسداری کرتی ہے، اور تمام متعلقہ اقدامات اسی پر مبنی ہیں۔