الیکشن صرف وفاق کی سطح پر ہوں گے ، پرویز الٰہی

لاہور(کنٹری نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن صرف وفاق کی سطح پر ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے ریت پر عمارت بنائی اس میں خود ہی دفن ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آج ہونے والا فیصلہ فیصلہ منحرف اراکین کیلئے عبرت کا مقام ہے، یہ معاشرے میں منہ دکھانے کے بھی قابل نہیں رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ الیکشن ہوں گے ،پھر دیکھیں گے ن لیگ کا کیا حشر ہوگا، ضروری نہیں صوبائی الیکشن ہوں۔پرویز الٰہی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں الیکشن ہوں گے، صوبوں میں نہیں تاہمصوبائی الیکشن کیلئے عمران خان سے بیٹھ کر بات کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز تو سمجھیں فارغ ہو گیا، وفاق میں دھڑن تختہ کیلئے تھوڑا صبر کرلیں۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دلائل مکمل ہونے پر17 مئی کو پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت بھی معطل ہوگئی۔ الیکشن کمیشن 25 منحرف ارکان کی پنجاب اسمبلی رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ منحرف اراکین نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو ووٹ کاسٹ کیا، مخالف رکن کو ووٹ ڈالنے سے پالیسی کی خلاف ورزی ثابت ہوتی ہے لہذا منحرف اراکین کو کو آرٹیکل 63 اے کے تحت نا اہل قرار دیا جاتا ہے۔