انجلینا جولی کا کشتی کے ذریعے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

کراچی (کنٹری نیوز)ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے عالمی انسانی تنظیم کی ٹیم کے ساتھ کشتی کے ذریعے اندرون سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ خواتین اور بچوں سے ملاقات کی اور ان کی ضروریات کے بارے میں بتایا۔انجلینا جولی نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو اپنی مکمل مدد کا یقین بھی دلایا۔واضح رہے کہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی 20 ستمبر کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچی تھیں۔انجلینا جولی پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے جاری سرگرمیوں کاجائزہ لے رہی ہیں۔