آج گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا، قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، اسد عمر

Electricity tariff increased by Rs1.27: finance minister My Country
Electricity tariff increased by Rs1.27: finance minister My Country

اسلام آباد(کنٹری نیوز)سد عمر نے کہا ہے کہ آج گھناؤنی سیاست کا باب بند ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قوم نے جس طرح ضمیروں کی بولی لگتے دیکھی، آج اس گھناؤنی سیاست کا باب بند ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پیسہ لگاتے ہیں، حکومت میں آتے ہیں اور مزید پیسہ کماتے ہیں، ہمیشہ اس قسم کی سیاست کیخلاف آواز عمران خان نے اٹھائی۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پچیس لوٹوں کے ایم پی اے نہ ہونے کا فیصلہ سنایا، ان سیاستدانوں نے جنہوں نے کروڑوں روپے لگائے ان لوٹوں کو خریدنے میں وہ اب صرف واش روم کیلئے رہ گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی کے رہنے کی گنجائش ہی نہیں رہتی، سب سے بڑے صوبے میں کسی کو پتہ نہیں چل رہا، وزیراعلیٰ کون ہے اور گورنر کون ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بائیس کروڑ عوام کا ملک ہے، اس ملک کے ساتھ جو مذاق چل رہا ہے اس کو ختم کرنا چاہیے، مشوروں کا ٹائم ختم ہوچکا ہے، نئے الیکشن کی طرف ملک کو لے کر جائیں۔اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت بیٹھ گئی ہے، سیاست میں عدم استحکام ہے، دو بڑے فیصلوں میں ہماری کامیابیاں ہوئیں، پاکستان بہتری کی طرف جائے گا۔