آصف زرداری میں ہمت ہے تو الیکشن لڑیں، فواد چودھری

Anti-Pakistan slogans sell in India: Fawad Chaudhry My Country
Anti-Pakistan slogans sell in India: Fawad Chaudhry My Country

اسلام آباد(کنٹری نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری میں ہمت ہے تو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے کراچی میں کاغذات نامزدگی کیا جمع کرائے پیپلز پارٹی والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا لیکن آصف علی زرداری نے گھبرانا نہیں ہے۔فواد چودھری نے سابق صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو اپنے کاغذات جمع کرائیں اور الیکشن لڑیں مقبولیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔