ایشیاکپ میں شاندار کارکردگی، نسیم کے فولورز کی تعداد میں راتوں رات لاکھوں کا اضافہ

کراچی (کنٹری نیوز)یشیا کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 10 لاکھ ہو گئی۔ایک رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ سے قبل پیسر نسیم شاہ کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 4 لاکھ تھی جو کہ اب 1 ملین ہو چکی ہے۔دوسری جانب افغانستان کے خلاف میچ سے قبل نسیم شاہ کے انسٹاگرام پر فولورز 4 لاکھ 28 ہزار تھے لیکن نسیم شاہ کے یادگار چھکوں نے ان کے انسٹا فولورز کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار کر دی جو کہ اب 10 لاکھ سے بھی زائد ہو چکی ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔