ایشیا کپ،سلو اوور ریٹ پرپاکستان اور بھارت کی ٹیموں پرجرمانہ عائد

دبئی (کنٹری نیوز)ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو اوورز پیچھے رہیں۔پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوا۔دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا تھا