ایمن سلیم نے عامر لیاقت کو زبردست انٹرٹینر قرار دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ ایمن سلیم نے عامر لیاقت حسین کو زبردست انٹرٹینر قرار دیدیا۔ اداکارہ ایمن سلیم نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہاگر آپ کسی جزیرے پر پھنس جائیں تو آپ اپنے ساتھ کس کو لے کرجائیں گی؟میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں ایمن سلیم نے کہا کہایسے میں ظاہر ہے وہ بہت ساری کافی اپنے ساتھ لے کر جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہاور بہت ساری چیپ اسٹکس ساتھ لے کر جائیں گی کیونکہ ان کے ہونٹ اکثر خشک رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اور شاید میں اپنے ساتھ عامر لیاقت حسین کو بھی لے جائوں۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ عامر لیاقت کے آس پاس بوریت والا کوئی لمحہ نہیں ہوتا ہے تو میں ان کی باتوں سے لطف اندوز ہوں گی کیونکہ عامر لیاقت ایک اچھے انٹرٹینر ہیں۔تاہم ایمن سلیم نے کہا کہ مجھے امید ہی لوگ اس بات کو عامر لیاقت کی تعریف ہی سمجھیں گے۔