بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا نے’برقع‘ پہننا شروع کردیا؟

ممبئی (کنٹری نیوز )بالی ووڈ کی نامور خوبرو اداکارہ دیا مرزا نے’برقع‘ پہننا شروع کردیا، ان کے اس نئے لُک کی تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ کے برقع پہننے کی حقیقت کیا ہے؟ آئیں جانتے ہیں۔دیا مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تازہ ترین تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے انہوں نے سیاہ رنگ کا ’برقع‘ پہنا ہواہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران اپنے کردار کی مناسبت سے یہ برقع پہنا۔دیا مرزا نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ شوٹنگ کے دوران، درجہ حرارت 47 ڈگری تھا اور شدید گرمی میں برقع پہننا مشکل تھا۔‘