بگ باس سیزن 14 میں شریک اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ، ٹک ٹاکر او ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی سرگرم رہنما سونالی پھوگاٹ 41 دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیںبھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ اداکارہ اور سیاستدان سونالی پھوگاٹ چند روز قبل اپنے ملازمین کے ہمراہ گوا پہنچیں تھیں۔ 22 اگست کی رات انہیں دل میں تکلیف ہوئی، ملازم انہیں اسپتال لے گئے جہاں وہ دم توڑ گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے نے سونالی پھوگاٹ کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔سونالی پھوگاٹ نے 2020 میں بھارت کے مشہور ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں شرکت کی تھی۔سونالی پھوگاٹ نے 2019 میں ہریانہ انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن کے دوران وہ ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیوز کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہوئی تھیںاپنی موت سے کچھ دیر پہلے سونالی پھوگاٹ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کی تھی۔سونالی کی شادی سنجے پھوگاٹ نامی شخص سے ہوئی تھی لیکن 2016 میں سنجے پھوگاٹ اپنے فارم ہاؤس میں مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے تھ