تائیوان ڈی پی پی مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کے تاریخی رجحان کو نہیں روک سکتی، ریاستی کونسل

بیجنگ (کنٹری نیوز)ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان، ما شیاؤ گوانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چونکہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ ایک ناقابل واپسی تاریخی عمل ہے اور مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کا عمل نئے عہد میں داخل ہو گیا ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس تناظر میں چینی حکومت نے ” تائیوان کے امور اور نئے عہد میں چین کا دوبارہ اتحاد” کے عنوان سے جو وائٹ پیپر جاری کیا، اس کا مقصد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت کی طرف سے متعلقہ امور پر موقف اور پالیسی کی وضاحت کرنا ہے۔ تائیوان کے ہم وطنوں سمیت اندرون اور بیرون ملک چینی عوام ،”تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں ” اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں، اور مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے پختہ ارادے اور عزم کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وائٹ پیپر کی اشاعت کو اندرون اور بیرون ملک چینیوں کی جانب سے پرجوش ردعمل اور وسیع حمایت حاصل ہوئی ہے۔ تائیوان ، 23 ملین سے زیادہ تائیوان کے ہم وطنوں سمیت تمام چینی لوگوں کا تائیوان ہے۔ تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد پر منحصر ہے، جس کا فیصلہ تمام چینی عوام مشترکہ طور پر کر سکتے ہیں۔