جیسمین بھسین نے سوئمنگ پول میں بکھیرا جلوہ،گلیمرس تصاویر

ممبئی (کنٹری نیوز)ٹی وی کی مشہور اداکارہ جیسمین بھسین نے سوئمنگ پول میں انتہائی بولڈ اور گلیمرس تصاویر پوسٹ کی۔ اداکارہ کی ان تصاویر پر ان کے فینز کی جانب سے ملے جلے ردعمل آ رہے ہیں جبکہ یہ کافی وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ان تصاویر پران کے بوائے فرینڈ علی گونی نے بھی شاکنگ رد عمل ظاہر کیا ہے۔ٹشن-عشق’ اور ‘دل سے دل تک’ جیسے ٹیلی ویژن شوز میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی جیسمین بھسین ‘بگ باس 14’ کا بھی حصہ تھیں۔ اس شو میں شرکت کے بعد کافی چرچا میں رہی تھیں۔