حارث رؤف کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ کرکٹر نے بتادیا

لاہور(کنٹری نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بتادیا کہ وہ کیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر نے کہا کہ کیریئر کے آغاز میں جب لڑکیاں تنگ کرتی تھیں اور سیلفی کا کہتی تھیں تو اچھا لگتا تھا لیکن وقت کے ساتھ آپ اس سے تنگ آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹرز کو لڑکیاں کچھ زیادہ ہی پریشان کرتی ہیں اس لئے ایسی لڑکی سے شادی کی خواہش ہے جو کرکٹ میں دلچسپی نہ لے۔دورانِ انٹرویو انہوں نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین دنوں سمیت کئی دیگر پہلوؤں کا تذکرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ جب بگ بیش کھیلنے کے باوجود پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں نام نہیں آیا تھا تو بہت مایوس تھا پھر ایک سال اور محنت کی باقی نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔