دادی کہتی تھیں چائے مت پیو سانولی ہو جاؤ گی: سائرہ یوسف

لاہور (شوبزڈیسک)ماڈل سائرہ یوسف نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی دادی کی دی ہوئی نصیحت سے متعلق گفتگو کی ہے۔انسٹاگرام پر سائرہ یوسف کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ خوبصورتی کے حوالے سے کوئی ایسی نصیحت جو آپ کو دی گئی ہو؟ سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے بتایا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ چائے مت پیو سانولی ہو جاؤ گی۔ماڈل نے مزید کہا لیکن یہ سچ نہیں ہے، میں بہت چائے پیتی ہوں اور میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی چیز رنگت پر اثر ڈالتی ہے۔