دعا زہرہ کیس کو مزید نہ اچھالا جائے’ نور بخاری کی اپیل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شوبز کی دنیا چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ دعا زہرہ کیس کو اب مزید نہ اچھالیں، اب اسے ان کے گھر کا ذاتی مسئلہ رہنے دیں۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں نور بخاری نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے، دعا زہرہ خیریت سے مل گئی ہے لیکن میں بہت سارے پلیٹ فارمز پر یہ چیز دیکھ رہی ہوں کہ لوگ جذباتی ہورہے ہیں اور اس سارے کیس کو ڈرامہ قرار دے رہے ہیں۔ نور بخاری نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں خوفناک کہانیاں سننے کی اتنی عادت ہوگئی ہے کہ ہم یہ چیز قبول نہیں کر پارہے کہ دعا زہرہ صحیح سلامت مل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہر نماز میں دعا زہرہ کے لیے دعا کی جس طرح ہر ماں اور ہر پاکستانی نے کی، اب جبکہ دعا مل گئی ہے تو ہمیں اس مسئلے کو مزید اچھالنا نہیں چاہیے کیونکہ یہ ان کے گھر کا ذاتی مسئلہ ہے۔