رمشا خان نے شادی کےحوالے سے خاموشی توڑ دی

لاہور(کنٹری نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے شادی کےحوالے سے خاموشی توڑ دی۔اداکارہ رمشا نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران شادی کرنے کے اپنے ارادے سے متعلق بات کی۔رمشا خان نے بتایا کہ ’دو سال پہلے میں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میرا دو سال تک شادی نہ کرنے کا ارادہ ہے‘۔تاہم ’اب میں شادی سی متعلق اپنے اس بیان کو موجودہ حالات کے حساب سے ترتیب دینا چاہتی ہوں‘۔اداکارہ رمشا نے مزید کہا کہ’مجھے لگتا ہے کہ میں وقت کے ساتھ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہوں‘۔رمشا خان نے بتایا کہ’میں اپنی زندگی کو اپنے کیریئر، دوستوں اور فیملی کے ساتھ بھرپور انداز سے گزار رہی ہوں۔‘واضح رہے کہ رمشا خان نے بتایا کہ ’میں اپنی شادی کے بارے میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر بھی وضاحت دینا چاہتی ہوں کہ ابھی ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’شادی ایک خوبصورت بندھن ہے، کم از کم میں اپنے آپ سے تو یہی کہتی ہوں کہ یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے، اور یہ تبھی بنتا ہے جب اللہ چاہتا ہے۔‘