روپےکے مقابلے میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا

اسلام آباد (کنٹری نیوز)ملک میں ڈالر کی قدر میں آج 2 روپے اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپیہ ایک پیسے مہنگا ہو کر 216.65 روپےکا ہے۔