سائفرلیک کرکے شہبازشریف نے بہت اچھا کیا، عمران خان

اسلام آباد (کنٹری نیوز)سائفر لیک کے معاملے پرسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ سائفر لیک ہو جائے تاکہ سب کو پتا چلے کے کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی سینئرقیادت کے اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دوران سربراہ تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہیکرزنے اچھا کیا ہے میں تو کہتا ہوں سائفر ہی لیک ہوجائے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب کو پتا چلے کہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے۔ اس کے اوپر تو میں نے کھیلا ہی نہیں ہے ابھی۔ اب میں کھیلوں گا تو پوری دنیا دیکھے گی۔سربراہ تحریکِ انصاف نے سینئرصحافی سمیع ابراہیم سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ آپ کے انٹرویوزمیں بھی مَیں ہمیشہ یہی بات کہتا آیا ہوں اور آج یہ بات ثابت بھی ہو گئی ہے۔ اب یہ ایکسپوز کریں گے توکھیلیں گے۔اس سے قبل عمران خان نے تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں سینئرقیادت سے اہم مشاورت اورموجودہ سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔اجلاس کے دوران اسحاق ڈارکی حلف برداری اور آڈیو لیکس کے معاملے پربھی گفتگوہوئی۔