سجل علی کا نیا ہیئرکٹ مداحوںکو پسند آگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سجل علی کا نیا ہیئر کٹ مداحوں کو پسند آگیا۔اداکارہ سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا پر نام، ڈسپلے تبدیل کرنے کے بعد اب اپنا ہیئر کٹ بھی تبدیل کر لیا ہے۔انسٹا گرام پر 8.3 ملین فالوورز رکھنے والی سجل علی کے نئے ہیئر کٹ نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے جس میں زیادہ تر تعداد خواتین مداحوں کی نظر آ رہی ہے۔سجل نے اپنے نئے ہیئر کٹ میں ایک خوبصورت شریر سی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی یہی تصویر انسٹا اسٹوری پر گانے سمیت لگائی ہے۔سجل علی نے انسٹا اسٹوری پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مشہور گانے عجیب داستان ہے یہ کا اضافہ کیا ہے۔سجل علی کی انسٹا گرام پوسٹ پر مداحوں نے ان کے نئے ہیئر کٹ کی تعریفوں میں پل باندھ دیئے ہیں جبکہ خواتین مداحوں کا کہنا ہے کہ سجل علی نے نیا ہیئر کٹ لے کر ان کی پریشانی دور کر دی ہے۔خواتین مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ بھی جلد ہی آنے والی عید پر ایسا ہی ہیئر کٹ اپنائیں گی۔