شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ تمام تصاویر اور ویڈیوز سے ثابت ہو رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا، انہیں ذہنی تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا، اب میرے پاس مکمل تفصیل آ چکی ہےان کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔ ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔