شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(کنٹری نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ شیخ رشید نے عدالت میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 92 شق ایک کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔شیخ رشید احمد نے وزرا اور معاونین کے عہدوں پر 68 تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی۔درخواست میں وفاق، وزیر اعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔ کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔