شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا، مریم نواز

اسلام آباد(کنٹری نیوز)مریم نواز نے کہا ہے کہ شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کچھ بھی کرلے،شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پنجابی اپنے صوبے کو فرح گوگی کی لوٹ مار اور تباہی کے حوالے کر دینے پر شدید غصہ ہیں جس کا حساب وہ انتخابات میں چکتا کر دیں گے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن پاکستان کو دن رات گالیاں دینے والے عمران خان کو آج تھوڑی شرم تو آئی ہو گی ۔