شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی چوتھی جلد کی چینی اور انگریزی زبان میں اشاعت

یجنگ (کنٹری نیوز)چینی صدر کی کتاب ، “شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی چوتھی جلد چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع کر دی گئی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق حالیہ جلد کو موضوع کے لحاظ سے 21 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں 3 فروری 2020 سے 10 مئی 2022 تک کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی تحاریر و تقاریر شامل ہیں ۔
کتاب کی چوتھی جلد ، نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی فکر کو بہتر طور پر سمجھنے اور اس پر عمل کرنے میں حکام اور عوام کو رہنمائی فراہم کرے گی نیز بین الاقوامی برادری کے لیے چینی صدر کے افکار کو سمجھنے میں بھی مددگار ہوگی ۔