عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا، جانے پر عوام خوش ہے،حمزہ شہباز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی صورت میں ملک پر فتنہ مسلط تھا، اس کے جانے پر عوام خوش ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور عمومی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعلی حمزہ شہباز کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے آئے ہیں اور حل کر کے دم لیں گے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حمزہ شہبازشریف کا وزیراعلی بننا خوش آئند ہے،عوام کے مسائل ترجیحاحل ہوں گے۔