عون چوہدری وزیراعظم کے مشیر مقرر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما عون چوہدری کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔عون چودھری کی بطور مشیر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ مرکز میں عہدہ دینے پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔عون چوہدری پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن اور عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے پولیٹیکل کیریئر کا آغاز چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پولیٹیکل سیکٹری کے بطور کیا تھا۔عون چوہدری ایک سیاسی منحرف ہیں جنہوں نے صرف ایک سال تک سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے غیر معمولی مشیر کے طور پر کام کیا تھا۔اس سے قبل وہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے پرسنل سیکرٹری تھے، وہ کافی دیر تک بنی گالہ (عمران خان کی رہائش گاہ)میں چیئرمین سیکرٹریٹ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے۔13 ستمبر 2019 کو سابق وزیراعلی عثمان بزدار نے انہیں ہر معاملے میں غیر ضروری طور پر ملوث ہونے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد انہوں نے جہانگیر خان ترین کے لائے گئے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ایک گروپ میں اکھٹا کیا اور گروپ میں مرکزی رکن کے طور پر تمام تر ذمہ داریاںپوری کی۔