فلموں میں روایتی کرداروں کی بجائے منفرد کردار نبھانا پسند ہے’ کرینہ کپور

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ انہیں فلموں میں روایتی کرداروں کی بجائے منفرد کردار نبھانا زیادہ پسند ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کرینہ کپور نے کہاکہ انہیں ایک بیوی، ماں، بیٹی، بہن، دوست بننا اتنا ہی اچھا لگتا ہے جتنا کہ انہیں اسکرین پر مختلف کردار نبھانا پسند ہے اور اس کے لیے انہوں نے زندگی میں ایک توازن قائم کرلیا ہے۔انہوں نے مزید کہاانہوں نے گزشتہ 20 سالوں میں بہت محنت کی ہے اور آج جو چیز ان کے لیے سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ان کا خاندان، دوست، مداح اور سامعین انہیں کس طرح دیکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ زندگی میں ایسی پوزیشن حاصل کرنے پر خوشی ہیں جہاں وہ اپنے کیریئر کو اپنی مرضی کے مطابق آگے بڑھا سکتی ہیں اور ساتھ ہی اپنی فیملی کو وقت اور توجہ دینے کے قابل ہیں۔