قوم سیلاب زدگان کیلئے حکمرانوں کے بجائے عمران خان کو چندہ دے گی، شیخ رشید

اسلام آباد (کنٹری نیوز)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم سیلاب زدگان کیلئے حکمرانوں کے بجائے عمران خان کو چندہ دے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر10سال بعد سیلاب آتا ہے لیکن حکومت میں اس صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے سیلابی پانی کے لیے ڈیم بنائے لیکن ہم غریبوں کی بستیوں کو ہی ڈیم بنادیتے ہیں جس کی وجہ سے آج تک2010کے سیلاب متاثرین آبادنہیں ہوسکے ہیں۔شیخ رشید احمد نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم سیکیورٹی کے ہمراہ روزانہ بچوں کےساتھ اسٹائل بناکر تصویر بنواتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن زدہ بھکاری حکمرانوں کی بجائے لوگ عمران خان کو سیلاب ردگان کی مدد کے لئے چندہ دینگے۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ آج آئی ایم ایف کیا فیصلہ کرتی ہے۔