قوم کو بچانے کیلئے لیڈر کو ظرف دکھانا پڑتا ہے’ شہباز گل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم کو بچانے کے لیے لیڈر کو ظرف دکھانا پڑتا ہے’بڑے بڑے لوگ آج کل بڑی بڑی باتیں کر رہیں ہیں لیکن اگر ظرف دیکھنا ہے تو ہمارے خان کا دیکھو جس نے زخم کے بدلے بھی احترام اور شفقت دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ بڑے بڑے لوگ آج کل بڑی بڑی باتیں کر رہیں ہیں لیکن اگر ظرف دیکھنا ہے تو ہمارے خان کا دیکھو جس نے زخم کے بدلے بھی احترام اور شفقت دی۔انہوں نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ قوم کو بچانے کے لئے لیڈر کو ظرف دکھانا پڑتا ہے۔