ماہرہ خان سے موازنہ میرے لئے اعزاز ہے’ درفشاں سلیم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ درفشاں سلیم خود کو ماہرہ خان کی ہمشکل کہلائے جانے پر کہا کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ایک انٹرویو میں درِ فشاں سلیم نے خود کو معروف سینئر اداکارہ ماہرہ خان کی ہمشکل کہلائے جانے پر بات کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں 26 سالہ درِفشاں کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک یہ تبصرہ متعدد لوگوں سے سن رکھا ہے، ان کے سامنے ہی کافی لوگ انہیں ماہرہ خان کی ہمشکل قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ماہرہ خان کی ہمشکل کہلانے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ وہ اس موازنے کو خود کے لیے اعزاز قرار دیتی ہیں۔