محمد حسنین آج دبئی میں شاہین کی جگہ قومی اسکواڈ جوائن کرینگے

لاہور(شوبزڈیسک)فاسٹ بولر محمد حسنین آج شاہین شاہ آفریدی کی جگہ دبئی میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔محمد حسنین کو گزشتہ روز ویزا موصول ہو گیا تھا جس کے بعد فاسٹ بولر آج انگلینڈ سے دبئی پہنچ جائیں گے۔یاد رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور محمد حسنین کو ان جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔