مرد و خواتین میں تولیدی کمزوری باعث شرمندگی نہیں، ہانیہ عامر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ مرد و خواتین میں تولیدی صحت کی کمزوری باعث شرمندگی نہیں مگر نہ جانے کیوں ہمارے معاشرے میں اسے عزت و نفس سے جوڑ دیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ہانیہ عامر نے بتایا کہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی ان کی فلم پردے میں رہنے دو مرد میں تولیدی کمزوری کے معاملے پر بنائی گئی ہے جسے سماج نے شرمندگی سے جوڑ رکھا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں بہت سارے چیزوں کو غلط انداز میں معیوب اور باعث شرمندگی قرار دیا گیا ہے، حالانکہ وہ چیزیں شرمساری کا باعث نہیں ہوتیں۔ہانیہ عامر کے مطابق اسی طرح مرد و خواتین میں تولیدی صحت کے مسائل یا کمزوری کو شرمندگی سے جوڑنا غلط ہے، کیوں کہ وہ مسئلہ باعث شرمندگی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی فلم پردے مین رہنے دو معیوب سمجھے جانے والے مسئلے پر بنائی گئی ہے، تاکہ لوگ اس پر بات کریں اور سوچیں۔