مسائل کا واحد حل الیکشن ، مئی کا مہینہ سیاست میں ہنگامہ خیز ہوگا’ شیخ رشید احمد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ سیاست میں ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا’پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرخود کھودے گی’سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس ، پیٹرول اور گندم سے محروم کر دیا گیا ہے ‘ملک کے مسائل کاواحد حل الیکشن رہ گیا ہے جسے جتنا جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی ملک کیلئے بہتر ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی پر ا?ئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرخود کھودے گی۔انہوں نے کہا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی گیس ، پیٹرول اور گندم سے محروم کر دیا گیا ہے اور جلد ہی پیٹرول پر سبسڈی ختم کردی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روس سے تیس فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے ملک میں عوام کو بھت ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا اور ملک کے مسائل کاواحد حل الیکشن رہ گیا ہے جسے جتنا جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی ملک کیلئے بہتر ہو گا۔