مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائر

دبئی (سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لی۔مشفق الرحیم نے ٹوئٹر پر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی T2 بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوکر ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹس پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔سابق بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ کے باوجود فرنچائز لیگ کھیلتے رہیں گے، اس کے علاوہ ٹیسٹ اور ون ڈے میں اپنی ٹیم کے لیے کھیلتے رہیں گے۔مشفق الرحیم نے T20 کرکٹ میں کل 102 میچ کھیلے اور 19.23 کی اوسط سے 1500 رنز بنائے۔مشفق الرحیم کافی عرصے سے اپنی خراب فارم سے لڑ رہے تھے۔ گزشتہ 15 مقابلوں میں وہ کوئی بڑی اننگز نہیں کھیل پائے ، ٹی 20 فارمیٹ میں انہوں نے آخری نصف سنچری سری لنکا کے خلاف 24 اکتوبر 2021 کو بنائی تھی، جس میں انہوں نے ناقابل شکست 57 رنز بنائے تھے۔35 سالہ مشفق الرحیم کا ٹی 20 انٹر نیشنل کیرئیر 15 سال 277 دنوں پر مشتمل رہا ، دائیں ہاتھ کے وکٹ کیپر بلے باز نے 28 نومبر 2006 کو زمبابوے کے خلاف شکیب الحسن کے ساتھ ڈیبیو کیا۔ انہوں نے اپنا آخری میچ یکم ستمبر 2022 کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ اس میچ میں بنگلا دیش کو 2 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔