ملائیکا اروڈا کی صحت یابی کے بعد دوبارہ کام پر واپسی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) کار حادثے میں زخمی بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام پر لوٹ آئیں۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ملائیکا نے اپنی تصویر بھی شیئر کی۔ اس اسٹوری میں تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ “سیٹ پر واپسی کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے”۔ خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ و ماڈل ملائیکا اروڑا کی گاڑی کو 2 اپریل کو حادثہ پیش آیا تھا، جس میں وہ زخمی ہوگئیں تھیں۔