منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخی ہے، عمر سرفراز

اسلام آباد (کنٹری نیوز)سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ تاریخی ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد غیر آئینی وزیر اعلیٰ دفتر پر غیر قانونی قبضہ جاری نہیں رکھ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین اسمبلی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا یہ ایک مثالی تاریخی فیصلہ ہے حالانکہ وہ الیکشن ہی جعلی تھا لیکن پھر بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ خوش آئند ہے۔