منشا پاشا کی سینما گھروں کی مہنگی ٹکٹوں پرتنقید

کراچی (کنٹری نیوز) معروف اداکارہ منشا پاشا نے سینما گھروں کی مہنگی ٹکٹوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل سینما کو سپورٹ کرنے کے لیے عوام سے 900 روپے ایک ٹکٹ کے مانگنا صیح بات نہیں۔اداکارہ منشا پاشا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی ہر انڈسٹری کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہوتی ہے، بدقسمتی سے وہ فلمیں جن کا موضوع لوگوں کو سوشل میڈیا پر اچھا لگتا ہے ان کو بند کردیا جاتا ہے لیکن کمرشل فلمیں سینما تک پہنچ جاتی ہیں مگر پھر ان کو محدود اسکرینز یا کم شوز جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل سینما کو سپورٹ کرنے کے لیے عوام سے 900 روپے ایک ٹکٹ کے مانگنا صیح بات نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آخر میں یہ ہماری ہار ہے،آرٹ فلمیں ریلیز ہو نہیں پاتی اور کمرشل فلموں کو غیر ملکی فلموں سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے جو کہ لوکل فلموں کے نسبت کئی زیادہ بجٹ سے بنتی ہیں۔