مہوش حیات کا اپنی بہن کیلئے سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بہن افشین حیات کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔مہوش حیات نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن کی سالگرہ کی تقریب سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں سے پہلی تصویر میں مہوش حیات اپنی بہن کے ساتھ نظر آرہی ہیں اور دوسری تصویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی بہن کے علاوہ ان کے بھائی اور والدہ بھی نظر آرہی ہیں۔جبکہ تیسری تصویر میں مہوش حیات اپنی بہن کے ساتھ غبارہ تھامے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آرہی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری حیرت انگیز بہن ہونے کے علاوہ، آپ میری سب سے قابل اعتبار دوست اور ایک بہترین سرپرست رہی ہیں۔مہوش حیات نے اپنی بہن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے میری زندگی میں جو جادو جگایا ہے اس کے لیے آپ کا شکریہ۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنی بہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔