نئی فلم چکر میں میرے آئٹم نمبر سے مداح بہت لطف اندوز ہوں گے’ نیلم منیر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر کہا ہے کہ نئی فلم چکر میں میرے آئٹم سونگ سے مداح بہت لطف اندوز ہونگے۔اداکار احسن خان اور نیلم منیر کی فلم چکرکی کہانی قتل کی ایک واردات کی پراسراریت کے گرد گھومتی ہے، جس میں نیلم منیر نے ڈبل رول ادا کیا ہے۔تاہم اداکارہ نیلم نے فلم میں ایک آئٹم نمبر بھی کیا ہے جس کا بہت چرچا ہے۔اس فلم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری شروع سے ہی خواہش تھی کہ ڈبل رول ادا کروں تاہم اس فلم میں دوہرا کردار ادا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔تین سال کے وقفے کے بعد میرے مداح اس فلم کے ذریعے ایک نہیں بلکہ دو نیلم منیر دیکھیں گے۔ نیلم منیر نے کہا کہ اچانک خود کو ایک سے دوسرے کردار میں ڈھالنا ایک مشکل کام تھا۔ آئٹم نمبر کے بارے میں بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے بتایا کہ یہ گیت فلم کی کہانی کی ضرورت تھا۔آئٹم نمبر کے حوالے سے اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ لوگ اس سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔