نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)منگل کو اسلام آبادایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی حلف بردار ی کا تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے ،ایوان صدر میں قائم مقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وفاقی وزراء اور مشیروں سے حلف لیا ، ایوان صدر میں 31کابینہ اراکین نے حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں 31وفاقی وزراء ، تین وزیر مملکت اورتین وزیراعظم کے مشیروں نے حلف اٹھایا ۔ ایوان صدر میں وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے چودہ اراکین ،پاکستان پیپلزپارٹی کے 9،جمعیت علماء اسلام کے 4، ایم کیو ایم کے 2، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی سے 1،1وفاقی وزیرشامل ہیں ، وفاقی وزراء میں خواجہ محمد آصف ، احسن اقبال ، رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق ، رانا تنویر ، خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب اور خواجہ سعد رفیق شامل ہیں جبکہ جاوید لطیف ، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، اعظم نذیر تارڑ، خورشید شاہ ، نویر قمر ، شیریں رحمن ، عبدالقاد پٹیل،شازیہ مری نے بھی وفاقی وزراء کا حلف اٹھایا، اس کے علاوہ مرتضیٰ محمود ،ساجد طوری ، احسان الرحمن مزاری ، عابد حسین ، اسعد محمود ، عبدالواسع ، مفتی عبدالشکور ،طلحہ محمود ،سید امین الحق ، فیصل سبزواری ، محمد اسرار ترین ،نواب زادہ شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ وفاقی وزراء میں شامل ہے جبکہ وزراء مملکت میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشہ ، حناربانی کھر اور عبدالرحمن کانجو شامل ہیں ۔ قمر زمان کائرہ ،انجینئر امیر مقام اور عون چوہدری نے بطور مشیر حلف اٹھایا ۔