نیلم منیر نے اپنی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر نے اپنی منگنی اور شادی سے متعلق پھیلی افواہوں کی تردید کردی ہے۔ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا انسٹا گرام کی اسٹوری میں شادی اور منگنی سے متعلق پھیلی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔نیلم منیر نے انسٹا اسٹوری پر لکھا ہے کہ میری کوئی منگنی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی شادی ہو رہی ہے، میری شادی سے متعلق پھیلی سب افواہیں بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میری شادی کی خبر مداحوں کو اچانک ہی سننے کو ملے گی مگر میں شادی بہت سادگی سے کروں گی۔