ن لیگ نے اپنے حق میں فیصلہ لینے کیلئے عدالت کو گمراہ کیا’ گورنر پنجاب

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لئے عدالت کو گمراہ کیا ہے’ مسلم لیگ (ن) نے سب سے پہلے خود وزیر اعلیٰ کے غیر آئینی استعفیٰ کیخلاف آواز اٹھائی ‘لاہور ہائیکورٹ کے سامنے اس کو بدنیتی کی بناء پر چھپایا ‘جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔ عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے سب سے پہلے خود وزیر اعلیٰ کے غیر آئینی استعفیٰ کے خلاف آواز اٹھائی لیکن لاہور ہائیکورٹ کے سامنے اس کو بدنیتی کی بناء پر چھپایا ہے۔گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ سے اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لئے عدالت کو گمراہ کیا، جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے عائد شرائط کے خلاف درخواست پر سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔