وفاقی کابینہ آج ایوان صدر میں حلف اٹھائے گی

نئی حکومت کے بعد وفاقی کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس کی پیش نظر آج 36 رکنی کابیہ حلف اٹھائے گی۔

36 رکنی کابینہ میں 29 ارکان اسمبلی وفاقی وزیر اور 4 وزیر مملکت جبکہ تین میشر ہونگے اور3 مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

خواجہ آصف، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف ،میاں ریاض حسین پیرزادہ کابینہ میں شریک ہیں۔

مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم نزیر تارڑ خورشید شاہ بھی کابینہ کا حلف لیں گے جبکہ نوید قمر، شیری رحمان، عبدلقیر پٹیل، شازیہ مری اور سید مرتضیٰ احمد بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔

ساجد طوری، احسن رحمان مزاری، عابد حسین سمیت اسد محمود، عبدالواصی، مفتی عبدلشقور، طلحہ محمود آمین الحق بھی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ فیصل سبزواری، اسرار ترین، شازین بگٹی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشہ، حنا ربانی کھر، عبدالرحمان خان کانجو اور مصطفیٰ کھوکھر وزیر مملکت ہوں گے جبکہ قمر زمان کائرہ، انجینئر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر برائے وزیراعظم ہوں گے۔

خیال رہے صدرمملکت عارف علوی نے وفاقی کابینہ سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج صبح 11 بجے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کابینہ اراکین سے حلف لیں گے، پہلے مرحلے میں 36 رکنی کابینہ حلف اٹھائے گی۔

واضح رہے اب سے کچھ دیر قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں کابینہ کی تشکیل پر طویل مشاورت کی گئی تھی۔