پارٹی کو توڑنے کیلئے پہلا منصوبہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہے، عمران خان

Chairman PTI Imran Khan vows to keep high Sino Pak ties My Country
Chairman PTI Imran Khan vows to keep high Sino Pak ties My Country

اسلام آباد(کنٹری نیوز)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی کو توڑنے کیلئے پہلا منصوبہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، میر صادق اور میر جعفر نے مل کر اس سازش کو کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے پر بھارت اور اسرائیل میں خوشی منائی گئی، اس سازش میں پلان بنا ہوا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج کے ساتھ لڑوا دیا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے ایسا لاجک دیا جائے کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں، سب کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر چل رہی ہے، 800 کے قریب جعلی سائٹس پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان اور پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا، ان کے اربوں ڈالر باہر پڑے ہیں، ان کی چوری کا ذکر ہر جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اداروں سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے، 25 مئی کو پرامن احتجاج میں عوام پر بڑا ظلم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں گھسے، عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی، ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا تھا، انہوں نے پوری کوشش کی کہ الیکشن میں کسی طرح ہمیں شکست دی جائے۔ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ پنجاب میں ساری جماعتوں نے مل کر ہمارے خلاف ضمنی الیکشن میں حصہ لیا، اس ظلم کے پیچھے یہی سوچ تھی کہ اس پارٹی کو کرش کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ انہیں پورا اعتماد تھا کہ یہ ضمنی الیکشن بھی جیت جائیں گے، ان سب جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا پھر بھی ہار گئے، انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں نقصان پہنچانے کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو سب کچھ دینے والی پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جھوٹی رپورٹس بنا کر تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہوا ہے