پاکستان کی جا نب سےبرکس سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر چین کو مبارکباد

اسلام آ باد (کنٹری نیوز) وزارت خارجہ نے چین کو برکس سربراہی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد دی ہے ۔پیر کے روز جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ترقی پذیر ممالک کے مفادات کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو سراہتا ہے۔ پاکستان عالمی برادری کو درپیش چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور عالمی امن، مشترکہ خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے برکس ممالک سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔