پلک تیواری بھی بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بول پڑیں

ممبئی (شوبزڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے معاملے پر بول پڑیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق21 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اقربا پروری کے معاملے پر اظہار خیال کیا اور کہا کہ یہ والدین کا فرض بنتا ہے کہ وہ سخت محنت سے اپنے بچوں کی زندگی کو آرام دہ بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے ہی تو جدوجہد کرتے ہیں، کیا درست ہوگا کہ شویتا تیواری نے اپنی بیٹی کے لیے کچھ نہیں کیا؟اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری میں باہر سے آنے والے سچ کو شاید نظر انداز کررہے ہیں، لیکن یہاں ہر ایک کے لیے برابر کا موقع ہے۔