پنجاب میں مارکیٹیں رات 9بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (کنٹری نیوز)سندھ کے بعد اب پنجاب میں بھی مارکیٹیں رات 9بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بجلی کی بجت کے پیش نظر مارکیٹوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب حکومت نے کاروباری مراکز رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر کے روز سے تمام دوکانیں اور کاروباری مراکز 9 بجے بند کر دئیے جائیں گے جبکہ ریسٹورینٹس کلبز سینماز،تھیٹر اور پبلک انٹرٹینمنٹ کےمقام 11:30 تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق فارمیسیز،پیٹرول پمپس،روڈ سائڈ شاپس،ٹائر شاپس دودھ کی دوکانیں،موٹرویز و قومہ شاہفواہوں پر قائم شاپس کو استثنی حاصل ہوگا جبکہ میرج ہالز صوبائی میرج ایکٹ کے تحت اپنے کاروبار چلائیں گے۔دوسری جانب صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے پنجاب حکومت کے رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے احکامات کو مسترد کردیا ہے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے منتخب تاجر نمائندوں سے کوئی مشاورت نہیں کی اور یہ فیصلہ سنا دیا، ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے کئی تاجر نمائندوں پر دباؤ بھی ڈالا گیا اور ڈپٹی کمشنروں کے ذریعے چند تاجر نمائندوں کی وزیر اعلیٰ سے میٹنگ کو مشاورت کا نام دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عید کے سیزن میں شام کے وقت کاروبار بند کروانا ظلم ہوگا، پنجاب کے تاجر کسی صورت اپنا کاروبار رات 9 بجے بند نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے تمام دفاتر کے اے سی بند کرے ہر غریب کا پنکھا چلے گا، رات بھر اسٹریٹ لائٹس اور پارکوں میں مفت استعمال ہونے والی بجلی بند کی جائے۔اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے، اتنی شدید گرمی میں خریدار کا گھر سے نکلنا ممکن ہی نہیں، زبردستی دکانیں بند کرانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ سے بازار اور ریسٹورنٹ رات 9 بجے بند کردیئے جائیں گے، نئی پابندیوں سے متعلق محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہونگے۔ تمام شادی ہالز اور شادی کی تقریبات، ریسٹورنٹ اور کافی شاپس کو رات 11 بجے تک بند کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ9 بجے کے بعد صرف پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹور، بیکری اور ڈیری شاپس کو کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔