پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے ٹیم مینجمنٹ پر پریشر ڈالا، محمد حفیظ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے ٹیم مینجمنٹ پر پریشر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں پاکستان اور نیڈر لینڈز کی ون ڈے سیریز کے حوالے سے تبصرہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مکمل دستیاب اسکواڈ کا 14 ویں رینک کی نیدر لینڈز ٹیم سے مقابلہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیدر لینڈز کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں جارحانہ اور شاندار کرکٹ کھیلنے کا کریڈٹ جاتا ہے، پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے پاکستان ٹیم مینجمنٹ پر پریشر ڈالا، پہلے میچ کے پریشر کی وجہ سے دوسرے ون ڈے میں مکمل اسکواڈ کھلایا جو کہ دلچسپ ہے۔واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 16 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔